Swat

مدین کالاکوٹ،گاڑی حادثے کا شکار، 16 افراد زخمی

سو(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیلِ مدین کے علاقہ کالاکوٹ میں گاڑی گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں سوار افراد کبل آرہے تھے کہ راستے میں ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں حمزہ ولد تاج محمد، یاسین ولد تاج محمد، مدیحہ دختر محمد امین، خالدہ دختر محمد امین،خوشبو دختر احمد،زینب دختر حسین، امجد ولد شیر بہادر، سدیس ولد محمد روان، عمران ولد بخت روان، رقیہ دختر احمد خان، رخسانہ زوجہ عمرعلی، رحمت بی بی دختر اسرار، بخت مینہ زوجہ احمد روان، مرینہ/ شعلہ دختر امین، مسماۃ شبانہ زوجہ حکیم،عابدہ زوجہ احمد خان ساکنان کبل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں