(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کی تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود میں واقع علاقہ دیہہ گولڈن میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرکے بیرونِ ملک فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسقط میں مقیم سردار علی گذشتہ روز پاکستان پہنچا اور اپنے گھر جاکر اپنی بیوی 36 سالہ حسن پری، اپنی تین بیٹیوں 9سالہ عاصمہ، 12 سالہ ثانیہ اور 18 سالہ سائلہ کوگھر کے اندر قتل کیا اور گھر کو تالا لگا کر واپس مسقط فرار ہوگیا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
Swat
