Swat

سوات،سرکاری وکلا کی ہڑتال، فوجداری مقدمات میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی سرکاری وکلا کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے عدالتوں میں فوجداری مقدمات میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیاہے۔ہڑتال کی وجہ سے فوجداری مقدمات میں نہ تو ملزموں کی ضمانت ہورہی ہے اور نہ ان کو سزا، جس کی وجہ سے سیکڑوں ملزمان جیل میں بند ہیں۔دوسری جانب سرکاری وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، وہ اُس وقت تک ہڑتال پر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں