(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف میں ڈینگی کی وبا پھوٹنے سے ایک خاتون جاں بحق اور درجنوں افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ شاہین آباداور گرد و نواح کے لوگوں کے مطابق ہرگھر میں ایک یا ایک سے زیادہ افراد ڈینگی کے بخار میں مبتلا ہیں۔ گذشتہ روز ایک خاتون ڈینگی سے جاں بحق ہوئی جس کی حال میں شادی ہوئی تھی۔