(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چمبر آف کا مرس کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ نور محمدکو صدر، محمد خورشید اقبال کو سینئر نائب صدر اور خالد خان کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔کارپوریٹ گروپ کے سات اراکین کے لئے اکبر خان، ہارون رشید، اکبر علی، فرہاد علی خان، محمد خورشید اقبال، جہان زیب اور گل بوستان شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ گروپ سے عبیدا للہ، محمد انور، اعجاز کریم، سلمان خان، نور محمد خان، خالد خان، بلال الرحمان،شہزاد اکبر، خورشید انور، رحیم زادہ، عبدالبصیر، عمر علی باچا، محمد صادق، عثمان، امجد علی اور حضرت علی منتخب ہوئے۔