Swat

جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام پائیدار امن کے قیام کے لئے ”گرینڈ امن جرگہ“

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے زیرِ اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ”گرینڈ امن جرگہ“منعقد ہوا جس میں سوات، شانگلہ، ملاکنڈ،دیر لوئر، دیر اپر، ملاکنڈ، بونیر، چترال اور باجوڑ سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، علاقہ مشران، تاجر اور دیگر تنظیموں اور امن جرگوں کے مشران نے شرکت کی۔ سیدو شریف میں منعقدہ جلسہ کی میزبانی جماعت اسلامی خیبر پختون خوا شمالی کے صدر عنایت اللہ خان نے کی۔ گرینڈ امن جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے باسیوں نے استحکام پاکستان کے لئے جان و مال کی قربانی دی ہے۔ ڈویژن بھر میں جاری خودساختہ جنگ کو بند کیا جائے۔ کرم اور جنوبی اضلاع میں خودساختہ دہشت گردی بند کی جائے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں تمام ایف سی اور آرمی چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے۔ سیکورٹی ادارے امن کی بحالی میں کردار ادا کریں۔ خیبر پختونخوا اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹارگٹ کلنگ بند کی جائے۔ باجوڑ اور دیگر اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ میں مارے جانے والے مشران کے ملزمان گرفتار کئے جائیں۔ اگر حکومت ناکام ہوتی ہے، تو جرگہ پر امن مزاحمتی تحریک کا آغاز کرے گی اور تمام اہم قومی شاہراہیں بند کردی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں