Swat

مٹہ گوالیرئی، نامعلوم افراد کے ہاتھوں مکان خاکستر، لاکھوں کا نقصان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقے گوالیرئی میں نامعلوم افراد نے ایک تیار شدہ مکان کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے مسمی احسان اللہ ولد عبد الرحمان سکنہ گوالیرئی کے گھر کو آگ لگا دی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے تین کمروں پر مشتمل مکان آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ واقعے کے نتیجے میں تقریباً چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔