سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ اور تحصیل خوازہ خیلہ میں عجیب شکل کی ژالہ باری نے کھڑی فصلوں اور آڑو کے باغات کوتباہ کردیا۔ آڑو کے باغات میں سب سے متاثرہ علاقہ کوزہ درشخیلہ، کس چاقور، بیدرہ،سمبٹ کے باغ مالکان نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ باغات کے مالکان بہادر شیر افغان، اسرار خان، صابر خان، یحییٰ خان، عزت نواب خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومتی ٹیم بھجوا کر ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے زمینداروں کے ساتھ اس مشکل وقت میں مالی مدد کریں۔
Swat
