مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمودکی ہدایت پر سوات کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا ۔ پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق اس آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ سات افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ منشیات فروشوں سے 15کلو گرام چرس ، 123گرام ہیروین اور174لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گی