Swat

آرکیالوجی کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دیں گے، سٹیفانو پونٹی کارو

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹی کارو نے کہاہے کہ اٹلی کی حکومت سوات میں آثارِ قدیمہ کو محفوظ بنانے کے بعد یہاں کی سیاحت کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہے۔ اٹلی کا سوات سے رشتہ اب مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ اٹلی حکومت کو خوشی ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو پہاڑوں پر چڑھنے اور انہیں ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کی تربیت دی گئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ سوات کے نوجوانوں کو اپنے پاؤں کھڑا کرسکیں، تاکہ وہ مستقبل اپنے ملک کی خدمت کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے دورہ کے مقام پر اٹلی حکومت کی جانب سے سوات کے 21 نوجوانوں کو دو ہفتے کی تربیت مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اطالوی مشن کے پروفیسر ڈاکٹر البرٹو کارلو پنیلی، خیبر پختونخوا ٹورزم کارپوریشن کے جی ایم سید علی محمد اور ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں