Swat

سوات یونیورسٹی کے ناصرشاہین نے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کر لیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ریسرچ سکالراورسوات یونیورسٹی کے ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل ناصرشاہین نے بزنس مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ قرطبہ یونیورسٹی پشاورمیں منعقدہ پبلک ڈیفنس میں انہوں نے ’’انٹرپرینیورشپ ایجوکیشن ان خیبرپختونخوا‘‘کے موضوع پراپنی پی ایچ ڈی تھیسزکاکامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔اس موقع پرانٹرنل ایگزامینرز، ڈائریکٹرکامسٹس یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخیرالزمان اور یونیورسٹی آف پشاورکے ڈاکٹرمحمدجنیدسمیت متعددماہرین تعلیم بھی موجودتھے۔ ڈاکٹرناصرشاہین نے خیبرپختونخوامیں کاروباری سرگرمیوں کوفروغ دینے سے متعلق تفصیلی تحقیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں