Swat

سیدو شریف تدریسی اسپتال مسائل کی آماجگاہ، سروے رپورٹ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کا سب سے بڑا تدریسی اسپتال اس وقت لاوارث بن گیا ہے۔ تبدیلی سرکار نے بھی اس بڑے اسپتال کو نظر انداز کردیا ہے۔ اسپتال میں شلٹر ہوم نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے عزیز واقارب خون جمادینے والی سردی میں رضائیاں اوڑھ کر سیڑھیوں کی چھتوں تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب صفائی کی ابتر صورتحال اور گٹر کے پائپ لیک ہونے کے باعث بدبو اور تعفن سے بھی لوگوں کا جینامشکل ہوگیا ہے، لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں۔ تبدیلی سرکار نے بھی اس بڑے اسپتال کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ شہریوں نے اربابِ اختیار سے فوری نوٹس لے کر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں