Swat

سی آر پی سی قوانین میں تبدیلی بارے ہڑتال،وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پاکستان بار کونسل اور چاروں صوبوں کے بار کونسل کے اعلان پر سی آر پی سی کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف دوروزہ ہڑتال کے پہلے روز ملک بھر اور صوبہ بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ خیبر پختون خواہ بار کونسل کے وائس چیرمین سعید خان نے رابط پر بتایا کہ ان ترامیم کے بعد اب اختیارات کو ججوں سے لے کر پولیس کو منتقل کیا گیا ہے۔ پہلے جب پولیس والے کسی کے خلاف جائز ایف آئی آر نہیں کرتے تھے، تو اس کے خلاف لوگ سیشن جج کی عدالت میں جاتے تھے، لیکن اب یہ اختیار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو دیا گیا ہے جو وکلا کو منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جمعرات کو بھی پورے ملک کے وکلا ہڑتال کریں گے، جس کے بعد پاکستان بار کونسل اور چاروں صوبوں کے بار کونسلز کا مشترکہ اجلاس لاہور میں ہوگا، جس کے بعد آئندہ کے لئے سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں