Swat

ملاکنڈ ڈویژن، پولیس کا خصوصی آپریشن، درجنوں اشتہاری و مشتبہ افراد گرفتار

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام )   ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کرتے ہوئے 224 اشتہاریوں اور 1665 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر کی خصوصی ہدایت پر سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر، دیر اپر اور چترال پولیس نے خصوصی آپریشن کے دوران 224 مفروران، 1665 مشتبہ گان، 19 کلاشنکوف، 7 رائفل، 141 پستول، 51 شارٹ گن، 30 سلیپر، 68.540 کلوگرام چرس، 2.063 کلوگرام افیون، 2.722 کلوگرام ہیروئن اور 232 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں