Swat

مہوڈنڈ جھیل کی بندش،برف نہ ہٹائے جانے کے باعث عوام اور سیاحوں کو مشکلات

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں مہوڈنڈ جھیل کی بندش اور برف نہ ہٹائے جانے کے باعث عوام اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یوسی مٹلتان کے ناظم انجینئر سعید خان نے ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات کرکے انہیں تحریری درخواست دے دی۔ انجینئر سعید خان نے بتایا کہ شدید برف باری کے کئی مہینے گزرنے کے باوجود مہو ڈنڈ جھیل روڈ کو تاحال ٹریفک کے لئے بحال نہیں کیا گیا ہے۔ آبشارکے مقام پر گلیشئر کی وجہ سے ٹریفک بند ہے۔ سیاح اور عوام پیدل اور موٹرسائیکل چلنے پر مجبورہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو فون کرکے روڈ سے برف ہٹانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں