Swat

سوات، گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ 12گھنٹے تک پہنچ گئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ وزیر مواصلات مرادسعید کے دعوؤں کے بر عکس شہری علاقوں میں 12 اور دیہاتی علاقوں میں 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث لوگ گرمی سے بلبلا اٹھے ہیں۔ مینگورہ شہر سمیت شہری علاقوں میں گذشتہ تین روز سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔ دیہاتی علاقوں میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ بیس بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں