Swat

جی جی ایچ ایس ننگولئی، فزکس کے لیے میل ٹیچر تعینات، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ننگولئی میں فزکس پڑھانے کے لیے میل ٹیچر تعینات کردیا گیا، جس پر علاقے کے ناظمین نے شدیداحتجا ج کیا۔ بعد میں استاد کوواپس نکال دیا گیا۔ تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں عرصہئ دراز سے فزکس اور سائنس ٹو  کی پوسٹ خالی پڑی ہے۔ ا سکول انتظامیہ نے فزکس پڑھانے کے لیے میل ٹیچر کو عارضی طورپر تعینات کیا، تو اس پر ناظمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس پر سکول انتظامیہ نے میل ٹیچر کوواپس نکال دیا۔ دوسری جانب والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں فوری طور پر فزکس کے لیے خاتون ٹیچر تعینات کردیا جائے، تاکہ بچیوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں