Swat

کڈنی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مریض کی جان بچا لی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے نوازشریف کڈنی اسپتال میں شانگلہ سے لائے گئے نیم مردہ شخص کی جان بچالی گئی،دل کی حرکت بند اور گردہ نے کام چھوڑدیا تو مریض کو 12گھنٹے تک وینٹی لیٹر پر رکھ کر اس کی سانسیں بحال ہوگئیں،شوگراور بلڈپریشر کے مریض نے صحت یاب ہونے پر اسے معجزہ قراردیا،نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ شانگلہ کے باؤن سالہ مریض بخت روان کو اسپتال میں ایسی حالت میں لایا گیا کہ وہ بے ہوشی تھا،پیدائشی طور پر ایک گردہ سے محروم شخص کے دوسرے گردے نے بھی کام چھوڑ دیا تھا اور اسے ہائی شوگر اور بلڈپریشر کا مرض بھی لاحق تھا،مریض کا کریٹلین 1.2سے بڑھ کر 16اورپوٹاشیم کلورائیڈ 4سے بڑھ کر 7.5تھا،مریض کودوران آپریشن کارڈیتھ اریسٹ ہوگیا جسے فوری طور پر آئی سی یو میں منتقل کرکے12گھنٹے تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور اسے اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی عطاکردی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں