Swat

سوات، ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، تعداد 95 ہوگئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ابھی تک ہسپتال لانے والے مریضوں کی تعداد95 ہوگئی ہے جن میں سے76افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ 19افراد زیرِ علاج ہیں۔ مینگورہ کے مختلف علاقوں خاص کر ملوک آباد و گرد نواح میں ڈینگی مریضوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے اور زیادہ تر لوگ گھروں میں پڑے ہیں۔ مقامی ڈسپنسروں سے اپنا علاج کرا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اکثر ایک، ایک گھر میں چار سے پانچ ڈینگی کے مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں