Swat

ہشتم جماعت کا بورڈ امتحان غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، ثواب خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(پین) کے فنانس کوآرڈی نیٹر خیبر پختونخوا ثواب خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب قومیں نونہالانِ وطن کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے سیمسٹر سسٹم اپنا رہی ہیں جب کہ ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں رٹا سسٹم ختم ہوچکا ہے جبکہ ہم ابھی تک وہی پرانی سوچ اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جماعت ہشتم کے بورڈ امتحان کا فیصلہ غیردانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت اسے واپس لے اور قوم کے بچوں کی حالت پر رحم کرے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں