Swat

کالام، منفی چار درجہ حرارت میں سنو کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مشرق کے سویٹزرلینڈ سوات کی حسین وادی کالام میں آسمان سے گرتے گالوں میں خون جمادینے والی سردی کے باوجود مقامی نوجوانوں نے برف پوش میدان پر کبڈی کا ٹورنامنٹ منعقد کرکے میدان کو خوب گرمادیا۔ سنوکبڈی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کیجوہر دکھائے۔ جنت نظیر مقام کالام کے شاہی گراؤنڈ پر مقامی نوجوانوں نے سنو کبڈی کا میدان سجالیا۔ منفی چار درجہئ حرارت میں بھی کھلاڑیوں نے میدان کو خوب گرمائے رکھا۔ ٹورنامنٹ میں مقامی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ آسمان سے گرتی اورزمین پر جمی برف کی تہہ پر کھلاڑیوں نے اپنے داؤ آزمائے۔ فائنل میچ میں ینگ چیلنجر نے مخالف ٹیم سنو لیپرڈز کو ہراکر میدان مارلیا۔ ملک بھر سے آئے سیاحوں نے سرد ماحول میں گرم کبڈی کے مقابلوں کو خوب انجوائے کیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر یوتھ ایم پی اے اخترعلی جان اورایس ایچ او کالام سرباز خان سمیت دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں