Swat

امیر مقام کی رہنما مسلم لیگ ن کی گمشدگی کی مذمت

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے ن لیگ تحصیل کبل کے صدر اور سابق اُمیدوار عبدالغفور و سابق تحصیل کونسلر عثمان غنی کی اغوائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عدالت سے بی بی اے کرانے کے باوجود انہیں پکڑنا توہین عدالت اور عدالتوں کامذاق اُڑانے کے مترادف ہے۔ عوام کے حقوق کیلئے پر امن احتجاج کرنا اگر جرم ہے تو مسلم لیگی یہ جرم بار بار کریں گے۔ پولیس اور انتظامیہ پی ٹی آئی کے آگے بے بس نظر آ رہی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کسی ایک مخصوص پارٹی یا حکومت کی بجائے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ پی ٹی آئی والے اتنا ظلم کریں جو پھر کل وہ خود برداشت کر سکیں۔لندن سے جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور اور عثمان غنی کو فی الفور رہا کرکے اغواکا مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں