Swat

پاکستان ریزیلینس پارٹنرشپ کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان ریزیلینس پارٹنرشپ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سوات آفس سیدو شریف میں مون سون میں آفات سے نمٹنے اور منصوبہ بندی یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی اور اقدامات کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع سوات کے ضلعی محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ورکشاپ کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات ریاض خان نے کی۔ ورکشاپ میں مون سون کے لئے اقدامات اور پلاننگ اور ریلیف کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ورکشاپ میں کنٹری منیجر ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سنٹر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ساجد نعیم نے شراکا کو مون سون میں قدرتی آفات کے دوران اور بعد میں پیدا ہونے والی صورتحال پر آگاہی،ریلیف اقدامات، پلاننگ پر بریفنگ اور تربیت دی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد مون سون میں قدرتی آفات اور ناگہانی صورتحال میں سرکاری اداروں کی ذمہ داریوں اور روابط کو جدید دور کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ کے دوران ضلع سوات میں ضلعی انتظامیہ کاموسم سرما کے دوران برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنے، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام آمدورفت کے لئے شاہراہوں سڑکوں کو کھلا رکھنے کے لئے اقدامات کو سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں