Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع، سیاحوں کی آمد جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے ساتھ بڑی تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد بھی جاری ہے۔ بدھ کی صبح سے کالام، ملم جبہ اور دیگر بالائی و سیاحتی مقامات پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جو شام تک جاری رہا۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سفر آرام دہ اور مسافت کم ہونے کی وجہ سے پچھلے سال سے زیادہ تعداد میں ملک بھر سے برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی سوات آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر ملک شیردل خان کے مطابق تمام سیاحتی علاقوں کی سڑکیں کھلی ہیں اور تمام علاقوں میں ریسکیو اہلکار سیاحوں کی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے تیار ہیں۔ کسی قسم کی مدد یا طبی امداد کے لئے سیاح 1122 پر کال کریں۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں