Swat

سوات قومی جرگہ کا اہم اجلاس منعقد، ایکسپریس وے متاثرین کی شرکت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات قومی جرگہ کا ایک اہم اجلاس آج مقامی ہوٹل مینگورہ میں منعقد ہوا۔جس میں ایکسپریس وے متاثرین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت قومی مشر شیر شاہ خان نے کی۔اجلاس میں مختار خان یوسفزئ، عبدالقہار خان،عبدالجبار خان، حاجی زاہد خان، محمد علی خان، عمر علی ایڈووکیٹ، نامدار ایڈوکیٹ، ممتاز علی خان، ملک فدا حسین،ظاہر شاہ خان،سردار ملک خانجی،عطااللہ خان یوسفزئ، فتح اللہ خان، معراج خان، رحمت علی،شیرشاہ خان،شمشیر علی خان،ضیاالحق بہادر، شیر افغانی،رحمت علی خان اور خورشید کاکا جی سمیت دیگر سیاسی سماجی مشران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسپریس وے فیز ۱۱ کے حوالے سے کمشنرملاکنڈ ڈویژن، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے پروفیشنل نمائندگان کے ساتھ باوجود مضبوط اور ٹھوس دلائل کے،مذاکرات کی ناکامی سے پیدا ہونے والے نئی صورتحال پر تفصیلی بحث مباحثہ کیاگیا۔اجلاس کے شرکانے سوات ایکسپریس وے فیز ۱۱ کے حوالے سے صوبائی حکومت کے سوات دشمن رویے اور سلوک پر شدید تنقید کی اور اس کو سوات کے عوام کے ساتھ مکمل معتصبانہ رویہ گردانتے ہوئے اسے سوات کا مکمل معاشی قتل قرار دیا۔ معزیزین نے واضح کیا کہ سوات کے عوام اس تباہ کن منصوبے کو جس کا متبادل موجود ہے، کبھی بھی قبول نہی کریں گے اور آخری حد تک سوات کے مظلوم عوام کے مفادات کا دفاع اور تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں