Swat

ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر کا دورہئ سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جمہوریہئ ترکیہ کے امدادی و فلاحی ادارے ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے سیدو شریف سوات میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہئ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، چیف ایگزیکٹو واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی سوات انجینئر شیدا محمد اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران میں ضلع سوات میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی قلت، انرجی ذرائع میں کمی سے بجلی کی کمی اور پس ماندہ طبقات خصوصاً ٹرانس جنڈر کے لئے روزگار کے حصول میں حائل مشکلات پر گفتگو کی گئی۔ کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے اس موقع پر معاونت فراہم کرنے کے لئے ذرائع تلاش کرنے پر اتفاق کیا اور کہنا تھا کہ ٹرکش ادارہ مینگورہ گریویٹی واٹر سکیم، مینگورہ ڈگری کالج کی سولرازیشن اور سائنسی آلات کی فراہمی، اور ٹرانس جنڈر کو برسرِ روزگار کرنے کے لئے ادارے کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس ضمن میں معاونت فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں