Swat

معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لئے قومیں ہنر مند افراد کا سہارا لیتی ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غیر سند یافتہ ہنر مند افراد کو تربیت فراہم کرتے ہوئے سند یافتہ ہنرمند بنانے کے پروگرام کی اختتامی تقریب گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر مینگورہ میں منعقد ہوئی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ نے ہنرمند افراد کو سندیافتہ بناتے ہوئے ان کے لئے روزگار کے ذرائع کو مزید بڑھانے کے پروگرام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ عالم نے دنیا میں خود کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ہنر مند افراد کا سہارا لیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں