(باخبر سوات ڈاٹ کام)بجری اور ریت کے کاروبار سے وابستہ مزدوروں، کاریگروں اور ڈرائیوروں کا کاروبار کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، بجری اور ریت پر دفعہ 144لگانے کی وجہ سے ہم بے روز گار ہوچکے ہیں۔ ہمارے گھروں میں فاقہ کشی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں بے روزگاری کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انتظامیہ ہمارا مسئلہ حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائینہ ایسوسی ایشن سوات کے صدر حضرت علی، خیبر پختونخوا آپریٹرز ہیوی مشنری کے جنرل سیکریٹری عدنان، ایوب اور دیگر نے اینگرو ڈھیرئی چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دریا ئے سوات سے ریت اور بجری نکالنے پر پابندی کے باعث ہزاروں افراد کے گھرانے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ ہم نے اس کاروبار کے لئے ماہانہ قسطوں پر گاڑیاں قرض لی ہوئی ہیں۔ اس وجہ سے عدم ادائیگی کے باعث قرضوں کے چنگل میں پھنس چکے ہیں اور گھروں میں فاقہ کشی ہے۔ اس وجہ سے تنگ ہوکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔
بجری اور ریت کے کاروبار سے وابستہ مزدوروں، کاریگروں اور ڈرائیوروں کا مظاہرہ

Related Articles

