Swat

ڈی پی اُو سوات کا تھانہ ملم جبہ اور پولیس پوسٹ تلیگرام کا وزٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ ملم جبہ اور پولیس پوسٹ تلیگرام کا وزٹ کیا، جہاں سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران اور جوانوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ اپنی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھنے، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہننے، دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کرنے اور امن و امان کی فضا کو ہرصورت برقرار رکھنے کے سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے، سائلین کی ہر ممکن قانونی مدد کرنے اور ملم جبہ آنے والے سیاح حضرات سے خوش اخلاقی سے پیش آکر انہیں ہر ممکن اور جائز مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔