(باخبر سوات ڈاٹ کام)منگلور کے علاقہ جمال آباد سنگوٹہ میں بھائی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی تین بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بہنیں جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق ناصر خان ولد نادر خان نے گھر میں اپنی تین بہنوں عزت بی بی، رابعہ بی بی اور نازو بی بی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عزت بی بی اور رابعہ بی بی جاں بحق اور نازو بی بی شدید زخمی ہوگئی جن کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔
سنگوٹہ میں بھائی نے تین بہنوں پر فائرنگ کردی، دو جاں بحق ایک شدید زخمی

Related Articles

