(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے دو اہم ڈکیت گروہوں کا سراغ لگاکر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن، ایس پی ٹریفک ارشد خان، ایس پی سپیشل برانچ پیر زر بادشاہ، ایس ڈی پی اُو سیدو شریف عطاء اللہ،ایس ڈی پی او سرکل مٹہ غنی الرحمان اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کہا کہ گذشتہ روز دو بہنوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کیا۔ سیدو شریف کے علاقہ بت کڑہ میں وکیل کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان جمال شاہ ولد ظاہر شاہ ساکن شگئی سیدو شریف، فواد حسین ولد حسین مالک ساکن راجہ آباد مینگورہ، رفیع اللہ ولد محمد ایوب ساکن خواجہ آباد مینگورہ، عزیز ابراہیم ولد ثابت نور ساکن شگئی سیدو شریف گرفتار کرلئے گئے ہیں اور ذوالقرنین ولد جاوید اقبال ساکن لنڈیکس مینگورہ، شہاب ولد ادریس ساکن شیراڑئی گل کدہ اور نعمان ولد احسان اللہ ساکن گل کدہ نمبر 3 ابھی تک عدم گرفتار ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔ وہ بہت جلد گرفتار کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ شوخدڑہ مٹہ میں پٹرول پمپ کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
سوات پولیس کی کارروائی، دو اہم ڈکیت گروہوں کے ملزمان گرفتار

Related Articles

