(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات کے قائم مقام امیر اختر علی خان نے پولیس حوالات میں لطیف آباد بنڑ کے نوجوان عبید خان کے قتل پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال اور آبرو کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس امن وامان اورقانون کی حفاظت کیلئے ذمہ دار ہے، نہ کہ قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی۔ پولیس حوالات میں کسی شہری کی موت لاقانونیت ہے۔ اختر علی خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
نوجوان عبید خان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کیا جائے، اختر علی خان

Related Articles

