Swat

سیدو شریف، تیز رفتار موٹر کار رکشہ پر چڑھ دوڑی، دوافراد جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف میں تیز رفتار موٹر کار رکشہ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ سیدوشریف روڈ پر شاہ میڈیکل سینٹر کے قریب آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے وقت ایک موٹر کار جسے 18 سالہ لڑکا چلا رہا ہے، تیز رفتاری سے رکشہ کو ٹکر مارتا ہے جس کے ساتھ رکشہ زمین سے اوپر جاکر زمین پر گرتا ہے، جس کے نتیجے میں ڈرائیورانور اللہ اور سوار شخص خورشید علی جاں بحق ہوگئے۔ رکشہ ڈرائیور دوسرے جاں بحق شخص کو ڈیوٹی سے گھر لے کر جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں