Swat

سوات، ہابیل قابیل کی یاد تازہ، بھائی کے ہاتھوں بھائی بے دردی سے قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پوش علاقہ کانجو ٹاؤن شپ میں بھائی نے اپنے ڈاکٹر بھائی کو قتل کرکے لاش پانی کی ٹینکی میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ گذشتہ شب جب ایک بھائی ڈاکٹر فواد ساکن نلکوٹ مٹہ حال سیکٹر اے کانجو ٹاؤن شپ ہسپتال سے گھر آیا، تو دوسرے بھائی امام حسن نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس کے بعد اس کی لاش پانی کی ٹینکی میں پھینک دی اور صبح تک گھر میں موجود رہا۔ صبح گاؤں جاکر والدین کو بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کو قتل کیا ہے اور وہاں سے فرار ہوکر گاؤں آگیا ہے۔ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ مقتول ڈاکٹر فواد دو بچوں کا باپ تھا۔ دو ماہ قبل اس کی اہلیہ بھی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں