(باخبر سوات ڈاٹ کام)نیب نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے چالیس ارب روپے کوہستان سیکنڈل میں ایک اور ملزم کو سوات ہی سے گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز نیب کی ٹیم سوات پہنچی اور چار باغ پولیس کے ساتھ مل کر دکوڑک میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ وہاں موجود مطلوب ملزم صحب الدین ساکن پٹن کو ہستان حال لنڈاکے، دکوڑک چارباغ کو گرفتار کرکے ملزم کو پشاور منتقل کیا۔ نیب کی تحقیقات میں اس ملزم کے کوہستان سکینڈل میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
Swat
